Roze News

اسرائیل کی ایران کو نئی دھمکی، امریکا کے بغیر بھی حملہ کرنے کا اعلان

اعلان

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکا کی فوجی مدد کے بغیر بھی کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ضرورت پڑنے پر خود کارروائی کرسکتا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان افی ڈیفرین نے کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت پوری طاقت کے ساتھ ایران پر حملے کے لیے تیار ہے، خواہ اسے یہ کارروائی امریکا کے تعاون کے بغیر ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کان کے مطابق افی ڈیفرین کا کہنا تھا کہ ایران بدستور اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ ہے اور اسرائیل کو تباہ کرنے کا ایرانی تصور ختم نہیں ہوا۔

28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل اور ایران کے درمیان مسلسل دھمکیوں اور جوابی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل ستمبر میں اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بھی دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیلی فوج تہران کو ’’پتھر کے زمانے اور تاریکی‘‘ میں دھکیل دے گی۔اسرائیلی فوج کے تازہ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تل ابیب ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے امریکا کی شمولیت کو لازمی نہیں سمجھتا۔ تاہم بیان میں کسی حملے کی تاریخ یا مخصوص منصوبے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔