Roze News

آٹے کی قیمت میں کمی کیلئے بڑا فیصلہ

آٹے کی قیمت میں کمی کیلئے بڑا فیصلہ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹے کے نرخ میں کمی کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ نے گندم اور آٹے کی سپلائی ڈبل کرنے کی ہدایت کر دی۔ سپلائی ڈبل کرنے کے تین دن کے بعد مہنگا آٹا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت کا تعین کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹے کے نرخ میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے آٹے کے نرخ کنٹرول کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ مافیاز کو آٹے کے نرخ میں من مانی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے عوام کو سستی گندم اور آٹے کی فراہمی کا عہد ہر صورت نبھائیں گے۔

وفاقی حکومت

وفاقی حکومت نے ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے اور ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے گندم کی درآمد کے لیے باضابطہ طور پر تیسرا عالمی ٹینڈر جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بین الاقوامی سپلائرز سے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

ٹی سی پی کے مطابق ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اس سے قبل بھی 5 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کے معاہدے کر چکا ہے۔

مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد کا بنیادی مقصد ملک میں گندم کے اسٹریٹجک ذخائر کو برقرار رکھنا اور عام صارفین کے لیے آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنا ہے۔