بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اور بشریٰ بی بی دونوں کی حالت اسپتال منتقل کرنے والی ہے، ہم نے ان کے خدشات آج عدالت کے سامنے رکھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرسلمان صفدر نے کہا کہ طویل وقفے کے بعد میری بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی اہلیہ کی بینائی سے متعلق بھی بہت پریشان تھے۔بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا اس وجہ سے بھی بلڈ پریشر بڑھ رہا ہے، بانی اور بشریٰ بی بی دونوں کی حالت اسپتال منتقل کرنے والی ہے، ہم نے ان کے خدشات آج عدالت کے سامنے رکھے۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران عدالت نےلطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدرکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے اور کیس 10 دن بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ تین قیدیوں کے کیس میں آئینی عدالت نے سپریم کورٹ سے ریکارڈ منگوا لیا، یہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق ہے، مجھے ہدایات مل گئیں ہیں میری ملاقات کرا دیں۔





