Roze News

ممکنہ حملے کا خطرہ، امریکا نے برطانیہ کے دوسرے فوجی اڈے سے بھی طیارے ہٹا دیے

فوجی اڈے

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ممکنہ حملے کے خطرے کے پیشِ نظر امریکا نے برطانیہ میں اپنے دوسرے فوجی اڈے سے بھی طیارے منتقل کردیے۔امریکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز آر اے ایف ملڈن ہال فوجی اڈے سے امریکی طیارے منتقل کیے گئے۔

اس سےقبل آر اے ایف لیکن ہیتھ سے بھی امریکی طیاروں کی نقل و حرکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔امریکی عہدیدار کےمطابق دونوں فوجی اڈوں پر اہلکاروں اور تنصیبات کے تحفظ کے لیے اضافی سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آپریشنل سیکیورٹی کے باعث حفاظتی اقدامات کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔