Roze News

مسٹر پتلو کی ضمانت کیلئے ایک بار پھر وہیل چیئر پر عدالت انٹری

مسٹر پتلو کی ضمانت کیلئے ایک بار پھر وہیل چیئر پر عدالت انٹری

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ٹک ٹاکر نے وکلاء کی ایک بڑی تعداد کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کردی

پنجاب کے ضلع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں مہندی کی ایک تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے کے پیش آنے والے حادثے کے مقدمے میں نامزد معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو ضمانت کیلئے ایک بار پھر وہیل چیئر پر عدالت پہنچے اور وکلاء کی ایک بڑی تعداد کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کردی۔

اطلاعات کے مطابق مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد عرفان نسیم تارڑ کی عدالت میں ہوئی جہاں مسٹر پتلو کی قانونی ٹیم کی وساطت سے عدالت میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی، ٹک ٹاکر اس درخواست پر عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

بتایا گیا ہے کہ سماعت کے دوران ٹک ٹاکر مسٹر پتلو خود عدالت میں پیش ہوئے، مبینہ شدید چوٹوں کے باعث وہ چلنے پھرنے سے قاصر دکھائی دیئے اور انہیں ویل چیئر پر بیٹھ کر مقامی عدالت لایا گیا، ان کے وکلاء نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم حادثے سے ایک روز قبل شدید زخمی ہوا، تاہم وہ عدالتی کارروائی کا حصہ بننے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے لہٰذا اس کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کی جائے۔

خیال رہے کہ ڈسکہ میں مسٹر پتلو کی شادی کی تقریبات کے دوران مہندی کے فنکشن میں کے ایک گاؤں میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، واقعے کے فوراً بعد مقامی پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا۔

ملزم کے قانون دانوں کا مؤقف تھا کہ ان کے موکل پر لگائے گئے الزامات کی نوعیت اور حقیقت کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا اور وہ تفتیش میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں، عدالت نے فریقین کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد تفتیشی افسر کو آئندہ کی تاریخ پر کیس کی تفصیلی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔