Roze News

’ کبھی کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گا‘ بھارتی اداکار عمران خان نے عدالت سے معافی مانگ لی

عمران خان کو ریلیف مل گیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

بالی وڈ اداکار عمران خان نے بھارت میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے باعث پیدا ہونے والے قانونی تنازع کے بعد ممبئی ہائی کورٹ میں غیر مشروط معذرت کرتے ہوئے آئندہ کسی بھی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے عدالت میں جمع کرائے گئے تحریری بیان میں وعدہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں نہ تو کسی احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوں گے اور نہ ہی براہِ راست یا بالواسطہ کسی دوسرے شخص کو ایسے مظاہروں میں شرکت پر اکسائیں گے۔

عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ وہ 10 اکتوبر کو جنوبی ممبئی کے آگسٹ کرانتی میدان کے قریب ہونے والے مظاہرے میں صرف یہ جاننے کے لیے گئے تھے کہ لوگوں کی نقل و حرکت کیوں محدود کی جا رہی ہے اور ان کی آواز کیوں دبائی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق احتجاج میں شرکت کا مقصد کسی قسم کے مطالبات کرنا یا مظاہرین کے مؤقف پر اثر انداز ہونا نہیں تھا۔

اداکار کی جانب سے آئندہ احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی یقین دہانی ریکارڈ پر لینے کے بعد عدالت نے حکام کو ان کے معاملے میں نرم رویہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ ان کی شادی بھارت میں ہوئی، ان کی ایک بیٹی ہے جبکہ ان کے خاندان کے بیشتر افراد بھی بھارت سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیکس کی ادائیگی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ذریعے بھی بھارتی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتے رہے ہیں۔