Roze News

بجلی مال غنیمت نہیں، شہری بل ادا کریں تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر کے پی کے

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بجلی مال غنیمت نہیں، شہری بل ادا کریں تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے شہری بجلی کےبل ادا کریں ایک منٹ بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، بل ادا کرنے کے بعد اگر لوڈشیڈنگ ہوگی تو میں ذمہ دار ہوں گا، جہاں لوسز ہوں گے وہاں لوڈشیڈنگ ہوگی۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے، لاسز پرفیڈر کے بجائے ٹرانسفارمر کی بجلی بند کریں گے، غیر قانونی افغانیوں کو واپس جانا ہوگا، تجاوزات کےخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ہو یا اس کا مبینہ فرنٹ مین کرپشن میں جو بھی ملوث ہوگا، اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا۔ جس پر بھی کرپشن کے الزامات ہیں انہیں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کسی کوکوئی معافی نہیں ملے گی۔