Roze News

بھارت میں انتخابی فہرستوں میں دھاندلیوں کے خلاف اپوزیشن اتحاد کا مارچ، نئی دہلی میں سکیورٹی سخت

مارچ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

بھارت میں انتخابی فہرستوں میں دھاندلیوں کے خلاف اپوزیشن اتحاد کی جانب سے جمہوریت بچاؤ احتجاجی مارچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتیں انتخابی فہرستوں میں دھاندلیوں کے خلاف کانگریس رہنما راہول گاندھی کی قیادت میں نئی دہلی میں احتجاجی مارچ کررہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق احتجاجی ریلی نئی دہلی کے وسطی علاقے سے رام لیلا میدان پہنچے گی جبکہ ریلی میں اپوزیشن جماعتیں، طلبہ تنظیمیں اور نوجوانوں شریک ہوں گے۔

بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاجی ریلی میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، ریلی پہنچنے کے بعد رام لیلا میدان میں اپوزیشن کا جلسہ ہوگا۔دوسری جانب اپوزیشن کے احتجاج سے قبل نئی دہلی میں سکیورٹی سخت کر دی گئی، لاٹھیوں اور ڈھالوں سے لیس بڑی تعداد میں بھارتی سکیورٹی اہلکار رام لیلا میدان کے اطراف تعینات کر دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ریلی میں بھارتی چیف الیکشن کمشنر گنیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا جائے گا۔