Roze News

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کا معاملہ، امریکی فوج نے ایرانی میڈیا کی رپورٹس مسترد کردیں

آبنائے ہرمز، خلیج فارس اور خلیج عمان میں بحری ٹریفک کی مکمل نگرانی ایرانی بحریہ کے پاس ہے:ایران

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی میڈیا کی ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہاز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا رہے ہیں۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اس اہم بحری گزرگاہ کے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ مرکزی بحری راستوں کو بارودی سرنگوں سے پاک کردیا ہے اور یہ راستے اب بھی محفوظ ہیں۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے 28 اکتوبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ان خبروں کو غلط قرار دیا جنہیں اس نے ایرانی کنٹرول والے میڈیا سے منسوب کیا۔

سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز کے تمام بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ مرکزی بحری راستوں سے سمندری بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں۔ امریکی کمانڈ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہزاروں تجارتی جہاز ان راستوں سے بحفاظت گزر چکے ہیں اور جہازوں کی آمدورفت جاری ہے۔