Roze News

ایران کے پاس جوہری ہتھیار تھے ہی نہیں ،سابق امریکی صدر براک اوباما

بارک اوباما

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

سابق امریکی صدر براک اوباما نےکہا ہےکہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار تھے ہی نہیں، ہم نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کر دیا تھا۔

سابق امریکی صدربراک اوباماکاکہنا تھا کہ انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے معاہدہ کیا تھا،میزائل چلانے کے بجائے سفارتکاری کا راستہ اختیار کیا۔

سابق امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کے جوہری معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔