Roze News

خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے: چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی بہنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نورین بی بی کی طبیعت خراب ہونے پر تشویش ہے، انہیں فی الفور رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو بھی رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی خواتین کو قید کرنا ہماری روایات نہیں، خواتین کی گرفتاری سے تلخی اور تناؤ بڑھ رہا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کرنا کوئی جرم نہیں، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو سنجیدہ مشاورت کی ضرورت ہے۔