Roze News

امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معاشی کارکردگی کی منظوری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔امریکا کے مڈ ٹرم انتخابات سے چند دن قبل سی این بی سی نے تازہ ترین آل امریکا اکنامک سروے جاری کردیا۔سروے کے مطابق 65 فیصد امریکی شہری ڈونلڈ ٹرمپ کی معاشی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔

80 فیصد امریکی معیشت کو اوسط یا خراب قرار دیتے ہیں۔ نئے سروے میں بتایا گیا کہ امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل کانگریس پر کنٹرول کے لیے ٹرمپ مخالف جماعت ڈیموکریٹس کو 52 فیصد حمایت حاصل ہوچکی ہے۔

سروے میں ٹرمپ کی جماعت ریپبلکنز کی حمایت 45 فیصد بتائی گئی۔سروے میں بدعنوانی ، خوراک، پیٹرول اور رہائش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو ووٹرز کی بڑی تشویش قرار دیا گیا۔