Roze News

جعلی ویڈیوز کی گردش: ٹائیگر شروف کی ٹیم نے قاتلانہ حملے میں اداکار کے زخموں کی ویڈیو شیئر کردی

جعلی ویڈیوز کی گردش: ٹائیگر شروف کی ٹیم نے قاتلانہ حملے میں اداکار کے زخموں کی ویڈیو شیئر کردی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی ٹیم نے قاتلانہ حملے کے بعد ان کے زخموں کی ویڈیو جاری کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ کی 18 تاریخ کو ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ممبئی کے علاقے جوہو میں پیش آیا تھا، اس وقت اداکار فٹ بال میچ کھیلنے کے بعد روانہ ہورہے تھے۔فائرنگ کے واقعے میں ٹائیگر شروف محفوظ رہے لیکن ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اداکار پر قاتلانہ حملے کے بعد سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز اور قیاس آرئیاں جاری تھیں جس پر ٹیم کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ویڈیو میں اداکار کے پورے ہاتھ اور بازو پر زخموں کے نشان دیکھے جاسکتے ہیں۔اس کے علاوہ ٹیم کی جانب سے میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زور دیا گیا ہےکہ وہ کسی بھی معلومات کو شائع کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کریں۔اداکار کی ٹیم نے خبردار بھی کیا کہ ایسا مواد تخلیق کرنے، اسے فروغ دینے یا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔