چار دن کی چاندنی، پھر اندھیری رات! پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن بھی جاری
حکومت نے گزشتہ روز کمی کے بعد آج پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 382 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 389 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے ۔
اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اکتوبر کیلئے ہوگا۔





