سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف میں اب بھی اتنی جان ہے کہ وہ لانگ مارچ کر کے حکومت گرا سکتی ہے لیکن امن کی خاطر کارکنوں کو فی الحال سڑکوں پر نہ آنے اور انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسد قیصر نے کہا بلیو پاسپورٹ کی سہولت سے متعلق ہماری پارٹی میں کوئی ڈسکشن نہیں ہوئی، ملک میں اس وقت مہنگائی ، بیروزگاری اور دیگر بڑے مسائل پر بات ہونی چاہیے، کونسا شعبہ ہے جس میں یہ موجودہ حکومت اب تک کامیاب ہوئی ہے، فرانس میں احتجاج ہورہا ہے کتنے بڑے واقعات ہوئے اس کے باوجود گولی نہیں چلی، ہم آج احتجاج کا فیصلہ کریں تو ہم میں یہ صلاحیت ہے کہ حکومت گراسکیں۔





