اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے آزادانہ و منصفانہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ 8 ایم این اے غائب ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ کہاں ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ آپ یہاں بولنے تک نہیں دیتے، ہمیں آپ سے کچھ نہیں چاہیے، آپ آزادانہ و منصفانہ الیکشن کرائیں۔
ادھر وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں آئینی ذمہ داریاں مکمل ہونی ہیں، وزیراعظم ہاؤس شہباز شریف ہاؤس نہیں، وہ وزیراعظم کا ریاستی گھر ہے جب کہ اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی حیثیت میں نہیں بلکہ ایک آئینی عہدہ ہے۔





