Roze News

عسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلاب

ترجمان پاسداران انقلاب

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

تہران: ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے دعویٰ کیا ہے کہ فورس کی عسکری صلاحیتیں ماضی کے مقابلے میں کم از کم ڈیڑھ گنا بڑھ چکی ہیں جبکہ جنگ میں شدت آنے کی صورت میں پاسداران انقلاب کے پاس مخالفین کو حیران کرنے والے نئے ہتھیار اور صلاحیتیں موجود ہیں۔

ترجمان سردار محیبی کے مطابق پاسداران انقلاب کی عسکری طاقت میں مقداری اور معیاری دونوں سطحوں پر اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میزائلوں، ڈرونز اور دیگر فوجی سازوسامان کی پیداوار مسلسل جاری رہی ہے بلکہ اس میں مزید توسیع بھی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی ہتھیاروں کی مار کرنے کی رینج، اہداف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت اور تباہ کن طاقت میں بہتری لائی گئی ہے، جبکہ تیزی سے نئے ہتھیار بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔