مراد سعید نے علی امین کو ہٹوایا اور سہیل آفریدی کو وزیراعلی بنوایا، بشری بی بی کی بیٹی کے ذریعے عمران خان سے فیصلہ کروایا گیا، صوبائی حکومت کے سب فیصلے مراد سعید کرتے تھے۔ رکن قومی اسمبلی کی گفتگو
رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ عمران خان تو سہیل آفریدی کو جانتے تک نہیں ہیں، مراد سعید نے علی امین کو ہٹوایا اور سہیل آفریدی کو وزیراعلی بنوایا، بشری بی بی کی بیٹی کے ذریعے عمران خان سے فیصلہ کروایا گیا، صوبائی حکومت کے سب فیصلے مراد سعید کرتے تھے۔
انہوں نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو علم ہے کہ خیبرپختونخواہ کے حوالے سے مراد سعید فیصلہ کرتے ہیں، جب علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ بنایا گیا اس میں بھی ان کی رائے شامل تھی، جبکہ علی امین خود اس دور میں عمران خان کے بہت قریب تھے۔ وہ تازہ تازہ تین صوبوں کی جیلیں کاٹ کرآئے تھے، صوبائی صدر تھے، جلسے جلوس بھی وہی کرتے تھے۔
علی امین کو ہٹایا بھی مراد سعید کی ایماء پر تھا، پارٹی میں مسائل یہی ہیں کہ حقائق کو کوئی مانتا نہیں ہے۔ پارٹی میں ایسے فیصلے کہ کس کو وزیراعلیٰ بنانا چاہئے یہ اجتماعی دانش کا فیصلہ ہونا چاہیئے، اور وزیراعلیٰ بنانے کیلئے صلاحیتوں کو بھی دیکھنا چاہئے ۔شوکت یوسفزئی سے پوچھ لیں، میں ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ عمران خان تو سہیل آفریدی کو جانتے تک نہیں ہیں، مراد سعید کے کہنے پر وزیراعلیٰ لگایا گیا، مراد سعید ، محمود خان کے حلقے سے منتخب ہوئے تھے، یوں سے کہہ دیا جاتا ہے کہ خان نے کہا ہے کہ اس لئے وزیراعلیٰ بنایا جائے۔





