Roze News

مولانا فضل الرحمان سینئر سیاستدان ہیں ان دنوں غصہ زیادہ ہے لیکن وقت کیساتھ نارمل ہوجائیگا، رانا ثنا اللہ

مولانا فضل الرحمان سینئر سیاستدان ہیں ان دنوں غصہ زیادہ ہے لیکن وقت کیساتھ نارمل ہوجائیگا، رانا ثنا اللہ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

وفاقی مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سینئر سیاستدان ہیں، ان دنوں غصہ زیادہ ہے لیکن وقت کے ساتھ نارمل ہوجائے گا، مولانا فضل الرحمان نے ہم سے اور وزیراعظم کے ساتھ ملاقاتوں میں حصہ مانگنے والی کوئی بات نہیں کی، مائنز اینڈ منرلز پر قبضے کی باتیں قومی یکجہتی کیلئے مناسب نہیں ہیں۔

انہوں نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ ہونے کے ساتھ ایک سینئر سیاستدان بھی ہیں، انہوں نے میاں نوازشریف سے متعلق جو حوالہ دیا ہے، میاں نوازشریف نے جب بات کی تھی تو وہ اس حوالے سے کی تھی کہ اس وقت ملک میں جو حالات تھے، ان میں قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید ذاتی طور پرجس طرح ملوث تھے ، اس کی نوازشریف نے نشاندہی کی تھی کہ آپ کو ان چیزوں میں نہیں پڑنا چاہئے۔