محکمہ موسمیات نے لاہور والوں کو بارش کی نوید سنا دی جبکہ کراچی میں گرمی کی شدت بڑھ گئی، درجہ حرارت 35 ڈگری تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جانے لگی،آج پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،جنوب مغربی ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواؤں کی رفتار کم ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہورہی ہے، کراچی میں موسم دن بھر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ لاہور میں آج اور کل بارش کا امکان ہے،3کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ریکارڈ کیا گیا،آلودہ ترین شہروں میں لاہور 12ویں نمبر پرآ چکا ہے،شہر میں آلودگی کی شرح 123 ریکارڈ کی گئی،درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave feedback about this