کیا آپ سوچتے نہیں کہ جس کو آپ گرفتار کرتے ہیں وہ عوام کی نظر میں ہیرو کیوں بن جاتا ہے؟ عوام اور آپ کی سوچ میں خلیج کیوں؟ سابق وزیر کا سوال
پی ٹی آئی کے سابق وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی کارکردگی پر جو بھی رائے ہو لیکن حقیقت میں وہ پختونوں کا ایک ہیرو ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی کارکردگی کے بارے میں آپ کی جو بھی رائے ہو، یہ حقیقت ہے کہ آج وہ پختون خواہ میں خصوصی طور پر اور پاکستان میں عمومی طور پر ایک ہیرو ہیں۔
اسد عمر نے سوال کیا کہ آپ کو سوچنا نہیں چاہیے کہ جس کو آپ گرفتار کرتے ہیں وہ عوام کی نظر میں ہیرو کیوں بن جاتا ہے؟ عوام اور آپ کی سوچ میں خلیج کیوں؟
انہوں نے اپنے مزید ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج کے دن 27 سال پہلے دو تہائی اکثریت والے وزیراعظم نواز شریف کو گرفتار کیا اور اسمبلی تحلیل۔ان سیاست دانوں نےنا کچھ سیکھا ہے اور نہ سیکھنے کے ارادہ ہے۔ ایسے ہی باری باری رگڑا کھاتے رہیں گے۔ ان کی باری بھی دوبارہ آئے گی۔
اس سے قبل اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شہباز شریف اور زرداری نے پختون خواہ میں صرف گورنر راج اور ایمرجنسی پر دستخط نہیں کئے، اس نظام کو لپیٹنے کا سفر شروع کیا ہے۔ اس سیاسی قبر میں سب سیاسی جماعتوں کی تدفین ہونے جا رہی ہے۔دریں اثنا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہمارا لانگ مارچ اور احتجاج جاری ہے، گورنرراج اور ایمرجنسی کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے، 11 اکتوبر کے اقدامات جو کل میں خود پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کروں گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ جاری ہے۔ احتجاج جاری ہے۔ ہم گورنر راج اور ایمرجنسی کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں ہم نے اس کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھا ہوا ہے اور یہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ 11 تاریخ کو جو اقدامات کیے گئے ہیں، انشاءاللہ کل میں خود انہیں پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کروں گا۔ اور ہماری پارٹی بھی ان اقدامات کو چیلنج کر رہی ہے۔

Leave feedback about this