پاکستان تازہ ترین

گورنر سندھ کے سسر انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ادا ہوگی

گورنر سندھ کے سسر انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ادا ہوگی
گورنر سندھ نہال ہاشمی کے سسر سید امام رضا کریم انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق سید امام رضا کریم کی نماز جنازہ آج گلستان جوہر بلاک 18 میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی، جس کے بعد میت کو تدفین کے لیے ماڈل کالونی قبرستان لے جایا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ مرحوم کی تدفین ماڈل کالونی قبرستان میں کی جائے گی، ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے پر گورنر سندھ نہال ہاشمی کے اہل خانہ سے مختلف شخصیات کی جانب سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی سید امام رضا کریم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ نہال ہاشمی اور دیگر سوگوار اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field