پاکستان تازہ ترین

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال

 

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک انتقال کرگئے۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک دنیا سے کوچ کرگئے۔اہلخانہ کی جانب سے محمودبشیر ورک کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق رکن قومی اسمبلی کینسر کی بیماری میں مبتلا اور لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کی نماز جنازہ آج صبح ادا کردی گئی ہے اور آبائی قبرستان میں تدفین بھی کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے محمود بشیر ورک کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمود بشیر ورک ایک مخلص، باصلاحیت اور فعال پارلیمنٹیرین تھے، مرحوم کی پارلیمانی، سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمود بشیر ورک کی وفات سے پارلیمنٹ ایک فعال رکن سے محروم ہوگئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field