پاکستان تازہ ترین

لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قید کاٹ رہے خطرناک ڈاکو ٹک ٹاک پوسٹیں بنا کر وائرل کرنے لگے

لاڑکانہ سینٹرل جیل میں قید کاٹ رہے خطرناک ڈاکو ٹک ٹاک پوسٹیں بنا کر وائرل کرنے لگے

لاڑکانہ کی سنٹرل جیل میں خطرناک ڈاکووں کو سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ سمیت دیگر سہولیات حاصل ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب جیل مین قید ڈاکو کی  ٹک ٹاک میں کی گئی پوسٹیں وائرل ہو گئیں۔

اس سال  13مارچ کو لاڑکانہ پولیس  کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے  ڈاکو بابن جلبانی  کی  ٹک ٹاک وائرل ہوئی تو جیل میں عملہ کی ڈاکوؤں پر مہربانیوں کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

لاڑکانہ جیل میں بند ڈاکو  کی ٹاک ٹاک میں ڈاکو کو گن گناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈاکو بابن جلبانی لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع میں انتہائی مطلوب  مفرور تھا۔

پولیس نے ڈاکو بابن جلبانی کو ایک سخت انکاؤنٹر کے بعد زخمی کر کے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے وقت اس کے پاس کلاشنکوف  رائفل تھی۔ یہ تاثر عام ہے کہ  لاڑکانہ  جیل میں رشوت وصولی کے ذریعے سب چیزیں آسانی سے مل جاتی ہیں

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field