پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

موٹر سائیکل خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، بغیر سود کے آسان اقساط پر موٹر سائیکل خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، بغیر سود کے آسان اقساط پر بائیک حاصل کریںبائیک حاصل کریں

موٹر سائیکل خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، بغیر سود کے آسان اقساط پر موٹر سائیکل خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، بغیر سود کے آسان اقساط پر بائیک حاصل کریںبائیک حاصل کریں

اسلام آباد: بینک الفلاح نے ہنڈا CD70 اور ہنڈا CD ڈریم موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بلا سود یعنی 0 فیصد مارک اپ پر اقساطی منصوبہ متعارف کرا دیا ہے۔

بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یہ سہولت محدود مدت کیلئے دستیاب ہوگی، تاہم اس پر پروسیسنگ چارجز اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہوگی۔

اس اسکیم کے تحت ہنڈا CD70 کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، جسے صارفین مقررہ مدت کے دوران آسان اقساط میں ادا کرسکیں گے۔ منصوبے میں بلا سود اور طویل مدتی اقساط کے مختلف آپشنز شامل ہیں۔

بینک الفلاح کے مطابق یہی اقساطی سہولت ہنڈا CD ڈریم کیلئے بھی دستیاب ہوگی، جس سے صارفین بغیر مارک اپ کے موٹر سائیکل حاصل کرسکیں گے۔

آفر سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد بینک الفلاح کے آن لائن ایپلیکیشن پورٹل “سٹیپ بائی سٹیپ انسٹالمنٹ پلانز” کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ مزید معلومات کیلئے بینک کی ہیلپ لائن 111-225-111-021 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

بینک کے مطابق موٹر سائیکل کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہوگی، جبکہ اسکیم محدود مدت کیلئے پیش کی گئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field