Roze News

جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان

5 ہزار روپے فی لیٹر کی دھمکیاں دے کر عوام کو نہ ڈرائیں، حافظ نعیم کا وزراء کو جواب

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

 

راولپنڈی: مہنگی پٹرولیم مصنوعات کیخلاف جماعت اسلامی کے دھرنوں کو 2 ہفتے مکمل ہو گئے جس کے بعد جماعت نے آج راولپنڈی میں تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ جلسے کی اجازت نہ ملی تو راولپنڈی کی تمام سڑکیں بند کر دیں گے، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس سمیت پاکستان بھر میں مارچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار بن جائے گی، ہم نکل پڑے تو کوئی روک نہیں سکے گا، ہوش کے ناخن لیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکمران عوام کے پیسوں پر عیاشیاں کرتے ہیں، مفت پٹرول اڑاتے ہیں، پٹرولیم لیوی حکمرانوں کے ڈاکے کی ایک شکل ہے، بجلی زائد ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟۔