پاکستان تازہ ترین

27 ستمبر کو اتنی تیاری سے آ رہے ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے: سہیل آفریدی

27 ستمبر کو اتنی تیاری سے آ رہے ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے: سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف اتنی تیاری سے آر رہے ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ 27 ستمبر کو جتنی بڑی تعداد میں اسلام آباد آئیں گے تو کوئی گولی نہیں چلا سکے گا، آئینی و قانونی راستے اپنائے مگر انصاف نہیں ملا اس بار آرام سے نہیں بیٹھنا، 27 ستمبر پاکستان کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بیان انڈر پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران دیا۔ انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ پر دلہ زاک چوک انڈر پاس 90 دن میں مکمل کر چکے ہیں، پشاور میں 200 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے لا رہے ہیں، صوبے میں یہ سال امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا، وفاقی کے سیاسی اور انتظامی چیلنجز کے باوجود صوبائی حکومت بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے۔

کے پی حکومت نے ترقیاتی بجٹ 195 ارب سے 235 ارب روپے کر دیا، وفاق نے 1300 ارب روپے کم محاصل اکھٹے ہیں، صوبائی حکومت کے محال کا ہدف 129 ارب روپے تھا مگر 150 ارب اکٹھے کیے گئے، 4 سال سے مسلسل شہباز شریف کی حکومت ہے مگر ملک ترقی نہیں کر رہا، وفاق کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کے پی ایک بار پھر لہو لہان ہے، ایک بار پاکستان کا نوجوان سڑکوں پر نکل آیا تو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، نوجوان اپنا غصہ اسی اشرافیہ پر نکالیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field