پاکستان تازہ ترین

میرے والد کو پمز میں غلط دوا دی گئی تھی: مشال ملک

میرے والد کو پمز میں غلط دوا دی گئی تھی: مشال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے پمز اسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا۔

مشال ملک بیٹی کے ہمراہ پمز اسپتال پہنچیں تاہم انتظامیہ نے انہیں اندر جانے سے روکا تو انہوں نے احتجاج کیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری بیٹی کو وارڈ کے اندر داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا کہ سانحہ پمز میں 14 معصوم جانوں کے ضیاع پر پورا پاکستان خون کے آنسو رو رہا ہے، ہمیں اندر جانے سے روک دیا گیا ہے جو افسوسناک ہے، جب یہ سانحہ ہوا تب یہ سارے لوگ اور ڈاکٹرز کہاں تھے؟

انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ انسانی غفلت کا نتیجہ ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔

مشال ملک نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ میرے والد کو پمز میں ڈاکٹر نے 2005 میں غلط دوا دی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field