ملک میں 10 سے 5 ہزار روپے مالیت تک کے کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں کیا آپ جانتے ہیں کہ پانچ ہزار کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنا خرچ آتا ہے؟
پاکستان میں کم سے کم 10 روپے اور زیادہ سے زیادہ 5000 روپے مالیت کے کرنسی نوٹ چھاپے جاتے ہیں۔ ملکی کرنسی کے سب سے بڑے نوٹ پانچ ہزار روپے کی تیاری پر آنے والا خرچ آپ کو حیران کر دے گا۔
گزشتہ دنوں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران پانچ ہزار ایک ایک ہزار روپے مالیت کے بینک نوٹ کی تیاری کی لاگت کا انکشاف ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے حکام نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ 5000 اور 1000 روپے کے دونوں بینک نوٹوں کی پیداواری لاگت تقریباً 14 روپے فی نوٹ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 5000 روپے کا نوٹ تقریباً 20 سال قبل ڈیزائن کیا گیا تھا اور اب اس نئے ڈیزائن پر کام جاری ہے جس کا مقصد آئندہ دو دہائیوں تک استعمال میں رہنا ہے۔ کرنسی نوٹوں میں نئے سیکورٹی فیچرز کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔

Leave feedback about this