پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد پولیس میں انسپکٹر کی 23 مستقل اسامیوں پر بھرتی کا اعلان

اسلام آباد پولیس میں انسپکٹر کی 23 مستقل اسامیوں پر بھرتی کا اعلان

اسلام آباد پولیس میں انسپکٹر کی 23 مستقل اسامیوں پر بھرتی کا اعلان کر دیا گیا،فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے بھرتی کا عمل شروع کر دیا ،درخواستوں کی آخری تاریخ 31 اگست ہے۔

ایف پی ایس سی نے کہاکہ بی ایس 16 کے مستقل انسپکٹرز کی بھرتی وزارت داخلہ کے تحت ہو گی، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے، انسپکٹر کیلئے سیکنڈ کلاس یا گریڈ C ماسٹرز، بی ایس یا بیچلرز ڈگری (16 سالہ تعلیم)  لازم قراردی گئی ہے،امیدواروں کی عمر 20 سے 28 سال مقرر، بالائی عمر کی حد میں 5 سال کی عمومی رعایت ہو گی،مرد امیدواروں کا قد کم از کم 5 فٹ 7 انچ اور خواتین کا 5 فٹ 2 انچ لازم قراردیا گیا ہے ، امیدواروں کیلئے مقررہ شرائط، تعلیمی قابلیت، عمر، جسمانی معیار پر پورا اترنا لازم قراردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف پی ایس سی کی طرف سے امیدواروں کو ریفر کرنے کے بعد میڈیکل ہو گا، میرٹ کی ایک، اسلام آباد کی 5، اوپن میرٹ کی 4 اور خواتین کیلئے ایک نشست شامل ہیں،پنجاب کیلئے 9 نشستیں مختص، اوپن میرٹ کی 8 اور خواتین کیلئے ایک نشست شامل ہیں،سندھ رورل کی 2، سندھ اربن کی ایک، خیبر پختونخوا کی 2، بلوچستان کی ایک نشست شامل ہیں،سابق فاٹا اور آزاد کشمیر کیلئے بھی ایک ایک نشست مختص ہے۔

ایف پی ایس سی نے کہاکہ اسامیوں کا مقام تعیناتی اسلام آباد ہو گا، بھرتی کا عمل وفاقی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image