Roze News

امریکی فوجی اہلکاروں کی سمندر میں کود کر خودکشیوں کی کوشش

ابراہم لنکن 250 دن سمندر میں رہنے کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

ایران جنگ طویل ہونے کے سبب امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے ابراہم لنکن پر پر تعینات متعدد فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

7 ماہ سے سمندر میں موجود امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر تعینات فوجی عملے کی ذہنی صحت بگڑنے لگی ہے اور کئی اہلکاروں نے سمندر میں کود کر خودکشیوں کی کوشش کی ہے۔

بحری بیڑے پر تعینات ایک فوجی اہلکار کی اہلیہ نے اخبار کو بتایا کہ طویل اور مسلسل ڈیوٹی کے سبب اس کے شوہر نے جہاز سے کودنے کی کوشش کی جب کہ بیڑے کے عملے نے کئی دیگر اہلکاروں کو ایسا کرنے سے روکا۔

رپورٹر کا کہنا ہے کہ اہلکار 250 دن سے زائد عرصے سے جہاز پر تعینات ہیں۔ 9 ماہ کی تعیناتی سے جہاز پر خوراک، گرم پانی، نکاسی اور صفائی کے مسائل کا سامنا ہے۔

دوسری جانب امریکی بحریہ نے اہلکاروں کی خودکشی کی کوششوں یا ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کی تردید کی ہے۔ امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن پر ایسے واقعات میں اضافہ نہیں دیکھا گیا ہے۔

امریکی نیوزی کا موقف ہے کہ بیڑے پر مذہبی اور طبی ماہرین کی ٹیمیں بھی موجود ہیں، جو اہلکاروں کو کونسلنگ فراہم کر رہی ہیں۔