امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی خبروں کیساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت گر کر 93.7 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 88.9 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
اس کے علاوہ مربن آئل کی قیمت کم ہو کر 93.3 ڈالرز فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے 60 روزہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر اتفاق ہو گیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال اس کی حتمی منظوری نہیں دی۔

Leave feedback about this