پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

ملک بھر کے سرکاری و نجی بینکس دو روز بند رہیں گے

ملک بھر کے سرکاری و نجی بینکس دو روز بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کے بینکوں میں دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر 25 جون بروز جمعرات اور 26 جون بروز جمعہ تمام سرکاری اور نجی بینک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران اسٹیٹ بینک کے تمام دفاتر سمیت ملک بھر کے بینکوں میں عوام کے لیے لین دین اور پبلک ڈیلنگ کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

اسٹیٹ بینک نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بینکنگ سے متعلق ضروری امور تعطیلات سے قبل مکمل کرلیں تاکہ کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اعلامیے کے مطابق چھٹیوں کے دوران شہری آن لائن بینکنگ، موبائل ایپس اور اے ٹی ایم سروسز سے معمول کے مطابق فائدہ اٹھا سکیں گے، جبکہ بینک 29 جون بروز پیر معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image