اسلام آباد کی سیشن عدالت نے ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات عائد کرنے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے سے متعلق مقدمے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے مقدمے کی سماعت کے دوران وزیراعلیٰ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی ہے۔
یاد رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ مقدمے میں ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ طور پر گمراہ کن الزامات اور اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزامات شامل ہیں۔
عدالتی فیصلے کے بعد سیاسی و قانونی حلقوں میں اس پیش رفت پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، جبکہ آئندہ سماعت پر کیس میں مزید اہم پیش رفت متوقع ہے۔

Leave feedback about this