اسلام آباد:وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس کل8جون کو ہو گا جس میں چاروں صوبوں وگلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور وزیراعظم آزاد کشمیر شرکت کرینگے۔ اکنامک سروے9جون کو پیش ہونے کا امکان ہے، ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا حجم171 کھرب روپے ہو گا، معاشی شرح نمو کا ہدف4.1 فیصد، اوسط مہنگائی کا تخمینہ8.4 فیصد لگایا گیا ہے۔
پٹرولیم لیوی کا ہدف1727ارب مقرر کرنے کی تجویز، ٹیکس ریونیو ہدف 15267ارب روپے،نان ٹیکس کا 2768 ارب روپے، وفاقی پی ایس ڈی پی کا حجم11 کھرب روپے متوقع ہے، سود کی ادائیگی کیلئے7824ارب، دفاع کیلئے2665ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں7 سے 10فیصد تک اضافہ متوقع ہے، اتحادی 15فیصد اضافے پر زوردے رہے، حتمی فیصلہ10جون کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔ آئندہ بجٹ میں کرپٹو ٹرانزیکشنز ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے کرپٹو ٹریڈنگ کے منافع پر 10سے30 فیصد کیپیٹل گین ٹیکس عائد، سابق قبائلی علاقوں کیلئے ٹیکس استثنیٰ ختم ہونے کا امکان،220 ارب روپے کے نئے ٹیکسز کی تجویز ہے۔
تازہ ترین
بجٹ: تنخواہوں و پنشن میں 7 سے 10 فیصد تک اضافہ متوقع
- by web_desk
- جون 7, 2026
- 0 Comments
- 20 Views
- 3 گھنٹے ago

Leave feedback about this