تازہ ترین دنیا معیشت و تجارت

تیل مارکیٹ میں بڑی ہلچل ، سعودی عرب، روس سمیت 7 ممالک کا تیل پیداوار ایڈجسٹ کرنے پر اتفاق

تیل مارکیٹ میں بڑی ہلچل ، سعودی عرب، روس سمیت 7 ممالک کا تیل پیداوار ایڈجسٹ کرنے پر اتفاق

متحدہ عرب امارات کے اوپیک سے انخلاء کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں توازن برقرار رکھنے کے لیے اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے نئی حکمت عملی اختیار کر لی ہے۔ اوپیک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رکن ممالک مجموعی طور پر یومیہ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار بیرل تیل کی پیداوار میں ایڈجسٹمنٹ کریں گے جس کا اطلاق جون 2026 سے ہوگا۔

اوپیک کے مطابق اس فیصلے کا مقصد عالمی تیل مارکیٹ میں استحکام کو یقینی بنانا اور قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ کو کنٹرول کرنا ہے۔ اس سلسلے میں سات اہم ممالک سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان نے مشترکہ طور پر پیداوار میں رد و بدل پر اتفاق کیا ہے۔

پیداوار میں ایڈجسٹمنٹ سے مراد یہ ہے کہ کچھ ممالک اپنی پیداوار میں کمی کریں گے جبکہ بعض ممالک محدود پیمانے پر اضافہ کر سکتے ہیں تاکہ مجموعی سپلائی کو عالمی طلب کے مطابق رکھا جا سکے۔ اس حکمت عملی کے تحت اگر مارکیٹ میں تیل کی طلب کم ہو تو پیداوار گھٹا دی جاتی ہے تاکہ قیمتیں نہ گریں جبکہ طلب بڑھنے کی صورت میں پیداوار میں اضافہ کر کے سپلائی کو برقرار رکھا جاتا ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یو اے ای کے اوپیک سے علیحدہ ہونے کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ تیل کی سپلائی بے قابو ہو سکتی ہے۔ اوپیک ممالک نے اس فیصلے کے ذریعے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اب بھی عالمی تیل مارکیٹ پر اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

 اس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے اوپیک نہ صرف قیمتوں کو مستحکم رکھنا چاہتا ہے بلکہ عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات کو بھی کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب جغرافیائی کشیدگی آبنائے ہرمز کی صورتحال اور توانائی سپلائی کے مسائل عالمی مارکیٹ کو متاثر کر رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ حکمت عملی مؤثر ثابت ہوتی ہے تو تیل کی قیمتوں میں اچانک اتار چڑھاؤ کم ہو سکتا ہے تاہم یو اے ای کے فیصلے اور دیگر ممالک کی پالیسیوں کے باعث مستقبل میں اوپیک کو مزید چیلنجز کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image