پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

فیول کی قیمتوں میں بڑا سرپرائز! لائٹ ڈیزل 70 روپے سے زائد سستا

فیول کی قیمتوں میں بڑا سرپرائز! لائٹ ڈیزل 70 روپے سے زائد سستا

عالمی مارکیٹ کے اثرات، پاکستان میں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں نمایاں کمی، عوام کو ریلیف

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی ظاہر ہونے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 70.04 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 399.72 روپے سے کم ہو کر 299.32 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔

اسی طرح جیٹ فیول کی قیمت میں بھی 23 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 494.71 روپے سے کم ہو کر 471.01 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس سے قبل ڈیزل کی قیمت میں بھی 32 روپے 12 پیسے کی کمی کی گئی تھی، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہو کر 353.43 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں، جبکہ حالیہ کمی کو صارفین کے لیے جزوی ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image