پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

عوام کیلئے بڑی ریلیف! ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں نمایاں کمی

عوام کیلئے بڑی ریلیف! ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں نمایاں کمی

آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں فی کلو قیمت میں 20 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ کمی کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 390 روپے کی سطح پر آ گئی ہے، جو صارفین کے لیے جزوی ریلیف قرار دی جا رہی ہے۔

تاہم اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 304 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لیکن مارکیٹ میں اس سرکاری نرخ کے مطابق فروخت نہ ہونے کے باعث عام صارفین کو مکمل ریلیف میسر نہیں آ رہا، جس کا بوجھ براہ راست عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب ملک میں ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، جو عوام کے لیے ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا رجحان بھی برقرار ہے، جس کے باعث آنے والے دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی اور عوام کو اضافی ریلیف ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image