سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں قیمتیں نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 858 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 866 روپے ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی کرنسی کی قدر میں کمی، سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں سونے کی قیمتیں مزید غیر یقینی رجحان کا شکار رہ سکتی ہیں، جس کا براہ راست اثر عام صارفین اور زیورات کی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔
Leave feedback about this