تازہ ترین موسم

بارشیں تھمنے والی نہیں، آج کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

بارشیں تھمنے والی نہیں، آج کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم دن کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر کے اکثر علاقوں میں جبکہ جیکب آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

بارش کے سب سے زیادہ ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار درج ذیل ہیں:
کشمیر: راولاکوٹ 37 ملی میٹر، کوٹلی 26، مظفرآباد 22، گڑھی دوپٹہ 08
پنجاب: گوجرانوالہ 30، کوٹ ادّو 28، اٹک 26، مری و نارووال 21، منگلا 19، ملتان 17، راولپنڈی 17
اسلام آباد: بوکرا 15، ایئرپورٹ 13، سیدپور ولیج 12، سٹی 10، گولڑا 08
خیبرپختونخوا: پشاور 28، مالم جبہ 27، دیر زیریں 23، اپر 20، ڈی آئی خان 18، بالاکوٹ 13، میرکھانی 11
سندھ: جیکب آباد 03 ملی میٹ

گذشتہ بدھ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں شہید بینظیرآباد 37، تربت، لسبیلہ، چھور، مٹھی، دادو، موئنجو داڑو اور میرپور خاص میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ شامل ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image