عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ ہوگیا۔
عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی اور برینٹ خام تیل 98 ڈالر فی بیرل ہوگیا جس کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں کا ملا جلاردعمل سامنے آرہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 518 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
اس کے علاوہ کورین کاسپی 1.61 فیصد، جاپان کی نکئی اورہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.53 فیصد کمی آئی۔
اُدھر بھارتی اسٹاک مارکیٹس بھی ڈیڑھ فیصد سے زائد گریں۔

Leave feedback about this