پاکستان تازہ ترین

لبنان میں اسرائیلی حملوں پر چین کا ردعمل سامنے آگیا

لبنان میں اسرائیلی حملوں پر چین کا ردعمل سامنے آگیا

لبنان میں اسرائیلی بربریت پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی خود مختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ لبنان کی خود مختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، لبنان کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جانا ضروری ہے۔

ترجمان کے مطابق چین تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیتا ہے۔

ادھر Lebanon کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں جانوں کے ضیاع اور انفرا اسٹرکچر کی وسیع تباہی پر تشویش ہے، اسرائیلی اقدامات خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image