تازہ ترین موسم

بارشیں ہی بارشیں! آخر کہاں کہاں برسیں گے بادل؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آگئی

بارشیں ہی بارشیں! آخر کہاں کہاں برسیں گے بادل؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آگئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے جو 12 مارچ تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس موسمی نظام کے باعث ملک کے بالائی علاقوں اور بعض دیگر حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 مارچ تک چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، ملاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود سے مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی درجے کی بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

اسی طرح 11 مارچ کو خیبر، مہمند، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، باجوڑ، بنوں، وزیرستان، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، ہنگو اور میانوالی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جبکہ 11 مارچ کی رات کو اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بالائی علاقوں اور اسلام آباد کے بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران بالائی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔ مزید برآں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔

حکام نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موجودہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں کے انتظامات کریں تاکہ ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image