دنیا

ایران جنگ میں امریکا کے 150 فوجی زخمی ہونے کا انکشاف

نیویارک :ایران کے ساتھ جاری 10 روزہ جنگ کے دوران تقریباً 150 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس حوالے سے دو باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جنگ کے دوران امریکی فوج کو قابلِ ذکر جانی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پینٹاگون نے صرف 8 امریکی اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔
تاہم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد امریکی محکمہ دفاع نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک تقریباً 140 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image