تازہ ترین کھیل

نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا، جنوبی افریقا ایونٹ سے باہر

نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا، جنوبی افریقا ایونٹ سے باہر

نیوزی لینڈ نے پہلے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر  ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ مارکو یانسن 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ڈیوالڈ بریوس نے 34 رنز اسکور کیے۔

170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ انداز اپنایا اور مطلوبہ اسکور صرف 12.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔فن ایلن نے ورلڈکپ کی تاریخ کی تیز ترین سینچری بھی بنائی ، وہ نے 33 گیندوں پر 100 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ ٹم سائفرٹ نے بھی 33 گیندوں پر 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے بعد فائنل کی لائن اپ مکمل ہو جائے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image