تازہ ترین دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد

ڈونلڈ ٹرمپ کی رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رمضان المبارک کی آمد پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔
رمضان المبارک کی آمد پر وائٹ ہاؤس کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تمام مسلمانوں کو ماہِ مبارک کی آمد پر مبارکباد دی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر امریکی صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں لکھا ہے کہ ہر رمضان روحانی تجدید اور خدا کی ان گنت نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا وقت ہوتا ہے اور بہت سے امریکی شہریوں کے لیے یہ مقدس وقت نماز اور روزے پر زور دیتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان رشتوں کو مضبوط بناتا ہے، ہمدردی اور عاجزی کی ہماری مشترکہ اقدار کی تصدیق کرتا ہے جبکہ آزادی سے عبادت کرنے کا خدا کا دیا ہوا حق ہماری قوم کی پہچان اور ہماری خوشحالی اور طاقت کا ستون ہے۔

بیان میں مزید لکھا ہے کہ اسی وجہ سے ہر روز، میری انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ تمام شہری اپنے عقائد کے مطابق آزادی سے عبادت کر سکیں کیونکہ مذہبی آزادی کا مطلب یہ ہے کہ اپنے مذہب پر کسی بھی ظلم و ستم کے خوف کے بغیر عمل کیا جا سکے۔

ٹرمپ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میں اس پر وقار اور خیر سگالی کے وقت پوری دنیا میں خوشیوں، برکتوں، اتحاد اور امن کے قیام کے لیے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اور تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز آج سے ہو گیا ہے اور اس مقدس مہینے کا اختتام عیدالفطر کی خوشیوں کے ساتھ ہو گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image