پاکستان تازہ ترین

بانی سے ملاقات کا دن، 6ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

بانی سے ملاقات کا دن، 6ناموں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

اڈیالہ جیل میں کل بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ،چھ ناموں کی فہرست پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر نے جیل حکام کو بھجوا دی ۔

فہرست میں  بیرسٹر گوہر علی خان ، انتظار حسین پنجوتھہ ، نیاز اللہ نیازی کا نام شامل ہے ۔سہیل گردیزی،  غلام مصطفی بلوچ،  سید واسط علی شاہ کا نام بھی ملاقات کی فہرست میں ہے ۔

ملاقات کی فہرست میں شامل رہنما کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گے ۔بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشری بی بی کی فیملی بھی کل ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آئیں گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image