پاکستان کے 2 جہازوں خیرپور اور شالامار کو اتوار کی صبح آبنائے ہرمز میں داخلے سے روکا گیا تھا تاہم چند ہی گھنٹوں بعد دونوں جہاز ہرمز سے واپس پلٹنے کے بعد واپس اندر کی جانب بڑھنا شروع ہو گئے۔
جہازوں کے کیپٹن آصف اور شاہین جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزار کر خلیجِ فارس میں لے گئے۔
ذرائع کے مطابق ایک جہاز کویت سے کروڑوں لٹر ڈیزل کراچی پورٹ لائے گا جبکہ دوسرا جہاز کروڑوں لٹر خام تیل یو اے ای کے جزیرے داس سے بھرے گا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز سے خلیجِ فارس کے اندر جانے والے یہ پہلے دو پاکستانی جہاز ہیں۔
اس سے قبل ایران نے 3 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کی اجازت دی تھی، ان جہازوں کے بارے میں بھی خبر ’جیو نیوز‘ نے بریک کی تھی۔

Leave feedback about this