دنیا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس جاری

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس جاری

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں 12 مقامات پر رمضان المبارک کا چاند دیکھا جا رہا ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے تکنیکی نظام کے ذریعے تمام 12 مقامات کو آپس میں منسلک کر دیا۔

سعودی فلکیاتی تنظیم نے سعودی عرب میں کل (بدھ کو) پہلا روزہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب سنگاپور، فلپائن اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ ان ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 19 فروری بروز جمعرات سے ہو گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image