ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ این ڈی ایم اے نے خراب موسم کے پیش نظر پیشگی اطلاع جاری کر دی ہے۔
ترجمان کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔
اسی طرح سندھ ، بلوچستان ،پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے وسطی و جنوبی علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے، جبکہ کراچی اور اندرون سندھ کے علاوہ بلوچستان میں کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں بارش ہو سکتی ہے۔
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں اور برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن بڑھنے اور آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ شہریوں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Leave feedback about this